صارفین کو سینیٹائزر دینے کیلئے ساڑھی پہنے خودکار مجسموں کا استعمال

عالمی وبا کورونا وائرس نے ہمارے طرزِ زندگی کو ہی بدل کر رکھ دیا ہے، اب ہر کوئی گھر سے نکلتے وقت تمام تر احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل کرتا ہے۔ اب حال ہی میں بھارت میں ایک ٹیکسٹائل شو روم پر صارفین کو سینیٹائزر فراہم کرنے لیے ایک انوکھا طریقہ اختیار کیا گیا ہے جو کہ خوب وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیکسٹائل شو روم میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے خود کار مجسموں کو ساڑھی پہنا کر صارفین کو سینیٹائزرز فراہم کرنے کے لیے نصب کیا گیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لال رنگ کی ساڑھی میں ملبوس خودکار مجسمہ ٹیکسٹائل شو روم میں آنے والوں کو سینیٹائزر دے رہا ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس آئیدیا کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن