جلہ جیم (نامہ نگار) جلہ جیم محلہ اسلام پورہ کے رہائشی غلام رسول اپنے گھر کے اندر مرچیں پیسنے کی فیکٹری بنا کر دو نمبر مرچیں فروخت کر رہا تھا جس کو شہریوں کی شکایات پر محکمہ فوڈ نے کارروائی کرتے ہوئے دو نمبر لال مرچیں اور زہر پلا کیمیکل قبضے میں لیکر کمرہ سیل کر دیا۔
گھر میں فیکٹری بنا کر دو نمبر مرچوں کا دھندہ کرنیوالے کے خلاف محکمہ فوڈ کی کارروائی
Jul 27, 2020