کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی ایئرلائن(پی آئی اے)میں سفر کرنے والے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پی آئی اے نے عیدالاضحی پر کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق عید کے موقع پر مسافروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد سے کراچی پروازوں کا یکطرفہ کرایہ 8ہزار652 روپے کردیا گیاجبکہ کراچی سے پشاور جانے والی پروازوں کا کرایہ11ہزار714مقرر کیا گیا ہے۔پی آئی اے نے کراچی سے کوئٹہ جانے والی پرواز کا کرایہ11ہزار535کر دیا۔قومی ایئرلائن کے مذکورہ اقدام سے مسافروں کو کرائے کی ادائیگی میں سہولت ملے گی، اور شہری عیدالضحی کے موقع پر اپنے پیاروں سے ملنے کم کرایوں میں ایک شہر سے دوسرے شہر جاسکیں گے۔
پی آئی اے نے بقرعید پر کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا
Jul 27, 2020