ایران دنیا کو 94 فیصد زعفران برآمد کرنے والا ملک

 ایران نے ہانک کانگ، اسپین، متحدہ عرب امارات، اٹلی، کوریا، سویڈن، فرانس اور چین کو سب سے زیادہ زعفران فراہم کیا ہے۔ایران میں رواں سال کے ابتدائی تین مہینوں کے دوران 52 سے زائد ممالک کو 37 ہزار 654 کلوگرام زعفران برامد کیا گیا ہے۔ اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایرانی کسٹم ادارے کے ڈائریکٹر سید روح اللہ لطیفی نے کہا کہ برآمد شدہ زعفران کی مالیت 38 ملین 579 ہزار 816 ڈالر ہے اور سب سے زیادہ یعنی 12 ٹن 734 کلوگرام ہانک کانگ کو برآمد کیا گیا جس کی مالیت 14 ملین 403 ہزار 355 ڈالر ہے۔ اس کے بعد اسپین اور متحدہ عرب امارات کی باری آتی ہے جن کو بالترتیب 9 ٹن 198 کلوگرام اور 3 ٹن 485 کلوگرام زعفران برآمد کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں زعفزان کی زیر کاشت اراضی کے 122 ہزار ایکڑ میں سے 115 ہزار ایکڑ کا حصہ ایران سے متعلق ہے یعنی ایران میں دنیا کے 94 فیصد کے زعفران کو تیار کیا جاتا ہے۔لطیفی نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران ملک میں 500 ٹن زعفران کی پیداوار ہوئی اور اس کے 80 فیصد حصے کو بھی بیرون ملک برآمد کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...