دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہاہے کہ دنیانے افغانستان میں امن کی بحالی کے لئے پاکستان کی کوششوں کااعتراف کیاہے۔ ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالمی برادری پاکستان کی خطے میں امن کی کوششوں کی توثیق کررہی ہے۔ بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پاکستان کی خطے میں ترقی وخوشحالی کے لئے ملکرکام کرنے کی بڑی خواہش ہے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان دونوں مسلمان برادرملکوں کے درمیان عوام کی سطح پررابطوں سمیت سارک کومضبوط بنانے کی بھی کوشش کررہاہے
دنیا نے افغانستان میں امن کی بحالی کیلئے پاکستان کی کوششوں کااعتراف کیا:دفتر خارجہ
Jul 27, 2020 | 15:54