کشمیریوں نے اپنا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں دے دیا: راشد طفیل 

Jul 27, 2021

کوٹ رادھاکشن (نمائندہ خصوصی ) مریم بی بی جھوٹی کہانیاں سنا کر کشمیری عوام کو ورغلا نہ سکیں، کشمیر کے غیور عوام نے اپنا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں دے دیا ہے، ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنما و ٹکٹ ہولڈر این اے 138 سردار راشد طفیل خاں ،صدرپی ٹی آئی لیبر ونگ تحصیل کوٹ رادھاکشن سردار طارق سعید نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر میں تاریخ ساز فتح حاصل کر کے اپنی حکومت بنانے جارہی ہے ،آزاد جموں کشمیر میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئی ہے، ن لیگ اب فیس بک اور سوشل میڈیا تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی سردار راشد طفیل کا کہنا تھا کہ بیماری کا بہانہ بنا کر لندن بھاگ جانے والا پاکستانی عدالتوں کا اشتہاری مجرم اب کشمیر کا بیٹا بننے کی باتیں کر رہا ہے، اور ہم حیران ہیں کہ چند عقل سے عاری ذہنی غلام لوگ ایسی باتیں سن کر تالیاں بجا رہے ہیں۔

مزیدخبریں