لاہور (کامرس ڈیسک )پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اْتار چڑھاؤ کے بعد 120.39 پوائنٹس کامندا ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 47ہزار672.68 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.25 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔ جبکہ کاروبار کے دوران 9 کروڑ 11 لاکھ 7 ہزار 352 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو بیس ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔