اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان نے گزشتہ برس 4.19 ملین ٹن چاول برآمد کرکے کثیر زرمبادلہ کمایا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق مالی سال 21۔2020 کے دوران 4.19 ملین ٹن چاول برآمد کئے گئے جس سے مجموعی طور پر 2.04 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا۔سرکاری ذرائع نے کہاکہ وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت 300 ارب روپے کی لاگت سے گندم، کماد، تیلدار اجناس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور پانی کے دستیاب وسائل میں بہتری کے مختلف منصوبہ جات پر عملدرآمد جاری ہے۔
رواںمالی سال 4.19 ملین ٹن چاول برآمد
Jul 27, 2021