پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے کی خواہش ہے ،شاہنواز دھانی

لاڑکانہ(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بالر شاہنواز دھانی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو ورلڈ کپ جتوانے کی خواہش ہے ، تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے کا خواہاں ہوں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہنواز دھانی کا کہنا تھا کہ وکٹ لینے کی سلیبریشن کارلوس بریتھ ویٹ نے سکھائی، اب شاہنواز دھانی پہلے سے زیادہ محنت کرتا دکھائی دے گا۔ لاڑکانہ سے قومی کرکٹ ٹیم میں آنا میرے لئے باعث فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا بڑا برانڈ ہے ۔ خوش قسمت ہوں مجھے پی ایس ایل میں کھیلنے کا موقع ملا۔ ملتان سلطانز میں لیجنڈ کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم میں رہا۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کو مجھ سے امیدیں ہیں، میں ان کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

ای پیپر دی نیشن