حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کے باعث پاکستان کو بیرونی محاذ پرمشکلات کا سامنا ہے : جہانزیب خان 

جھبراں (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و ضلع کونسل وائس چیئرمین خان جہانزیب خان نے کہا ہے کہ نالائق حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کے باعث پاکستان کو بیرونی محاذ پرنہ صرف مشکلات کا سامنا ہے بلکہ ملکی اندرونی صورتحال بھی قابل اطمینان نہیں، معیشت گر چکی ہے ، روزگار کے مواقع شدید کم ہوچکے ہیں ، عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ، غریب عوام بجلی کے بل ہاتھوں میں پکڑ کرحکمرانوں کو بددعائیں دے رہیں جس قدر بجلی مہنگی کردی گئی ہے عام آدمی اس کا بل اداکرنے سے قاصر ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...