خام کپاس‘ باستمی چاول کی برآمد میں نمایاں کمی: ادارہ شماریات 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں باستمی چاول کی برآمدات 26.51  فیصد گر گئیں۔ باسمتی چاول کی برآمد 52 کروڑ 56 لاکھ  57 ہزار ڈالر رہی۔ سال 2019-20ء میں برآمدات 78 کروڑ 32 لاکھ 77 ہزار ڈالر تھیں۔ پھلوں کی برآمد میں 11.16  فیصد‘ سبزیوں کی برآمد میں 7.14 فیصد دیگر غذائی اشیاء کی برآمد میں 14.43 فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ مالی سال میں ٹیکسٹائل برآمدات 22.94 فیصد بڑھیں۔ خام کاٹن کی برآمد میں 95.27 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 18.83 فیصد اضافہ ہوا۔

ای پیپر دی نیشن