کالام کاغان ، گلیات میں 25 ہزار لاہوریوں سمیت ڈیڑھ لاکھ سیاح پھنس گئے 

Jul 27, 2021

لاہور (شاہد علی) کالام، کاغان، ناران اور مری گلیات میں  عید کی چھٹیاں منانے گئے 25 ہزار سے زائد لاہوریوں سمیت ڈیڑھ لاکھ سے زائد سیاح پھنس کر رہ گئے۔ غیر معمولی رش کے باعث ہزاروں گاڑیوں کی لمبی قطاروںکے باعث چھوٹی بڑی شاہراہوں پر ٹریفک جام ہو گیا۔ جس کے باعث دو روز سے سیاح سڑکوں پر ہی دن رات گزارنے پر مجبور ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق عید کی چھٹیوں کے باعث پاکستان بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے شمالی علاقہ جات رخ کر لیا جس کے باعث بیشتر علاقہ جات میں موجود ہوٹلوں اور پارکنگ ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ زیادہ تر فیملیاں شامل ہیں۔ شدید مشکلات کا شکار ہو چکی ہیں۔ پٹرول اور اشیاء خوردونوش کی قلت پیدا ہو چکی ہے اور مقامی دکانداروں اور پٹرول پمپس مالکان نے منہ نانگے ریٹس پر فروخت شروع کر رکھی ہے۔ پٹرول سات سو روپے لٹر جبکہ مقامی افراد نے اشیا ئے خوردونوش منہ مانگے داموں پر فروخت کرنا شروع کر دیا۔ سیاحوں نے پٹرول اور دیگر اشیاء کی بلیک میں فروخت ہونے کی ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی اور حکومت سے اسکا نوٹس لیکر کے انہیں مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ محکمہ سیاحت کے ترجمان کے مطابق سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لئے مقامی افسروں کی ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں جو کہ پھنسے ہوئے سیاحوں کی مدد کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گی اور جلد ہی صورتحال پر قابو پا لیا جائے گا۔

مزیدخبریں