اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے موقع پر پی ٹی آئی کے قتل ہونے والے دو کارکنوں کی نعشیں لے کر ورثا اسلام آباد پہنچ گئے ورثاکے مقتولین کی نعشیں لے کر کھنہ پل ایکسپریس وے پہنچنے کی اطلاع پر ایس پی رورل نوشیروان پہنچ گئے اور وفاقی پولیس نے متاثرہ افراد کو کھنہ پل سے آگے جانے سے روک دیا اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس چڑھوئی آزاد کشمیر سے تحریک انصاف کے امیدوار شوکت فرید اور مقتولین کے لواحقین کوکھنہ پل سے منسٹرز کالونی میں وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور سے ملاقات کرانے لے گئی۔
آزاد کشمیر انتخابات میں قتل ہو نیوالوں کے لواحقین لاشیں لیکراسلام آباد پہنچ گئے
Jul 27, 2021