کراچی (وقائع نگار)کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سندھ حکومت نے ایک بار پھر پابندیاں لگادی ہیں جن کا نفاذپیر سے ہوگیا، مارکیٹیں شام چھ بجے بند کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر سندھ میں پیر سے دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، کورونا ٹاسک فورس کے فیصلوں کے تحت شاپنگ مالز اورمارکیٹیں صبح چھ سے شام چھ بجے تک کھلیں گی جبکہ جمعہ اوراتوارکوکاروبار بند رہے گا۔پابندیوں کے تحت کریانہ، بیکری اور فارمیسی کھلی رہیں ، ریسٹورنٹس میں انڈور اور آوٹ ڈورسروسز دونوں بند رہیں گی تاہم صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی جبکہ صوبے بھرمیں آج سے تعلیمی ادارے بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔فیصلوں کے مطابق سرکاری اور نجی سیکٹر میں پچاس فیصد اسٹاف حاضر ہوگا جب کہ صوبے بھر میں درگاہیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہیدوسری جانب محکمہ اوقاف سندھ نے سندھ میں تمام درگاہیں اور مزارات بند کرنے کا سرکلر جاری کردیا ہے ، سرکلر کورونا ٹاسک فورس کیفیصلوں کی روشنی میں جاری کیا گیا۔سرکلرمیں کہاگیا ہے کہ درگاہوں،مزارات میں عرس،دیگر پروگرام معطل رہیں گے، مزارات،درگاہوں میں ڈیوٹی دینے والے افراد ایس او پیز پر عمل کریں۔