کراچی(وقائع نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی کی عدالت نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوران اولڈ سٹی ایریا میں سیاسی جماعتوں میں تصادم اور ہنگامہ آرائی کے معاملہ پررسالہ پولیس نے تحریک انصاف زیلی تنظیم کے رہنما گرفتار ملزم دائیل مغل کو عدالت میں پیش کردیا،پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی گئی ،ملزم کے وکلا نے ضمانت کے لئے درخواست دائر کردی جبکہ عدالت نے پولیس کی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی جبکہ عدالت نے ملزم تیس ہزار کے مچلکے جمع کروانے کے عوض ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیدیا،پولیس نے گزشتہ روز ملزم کو ہنگامہ آرائی، املاک کو نقصان کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
کراچی، آزاد کشمیر الیکشن کے موقع پر ہنگامہ آرائی، ملزم ضمانت پر رہا
Jul 27, 2021