کراچی(وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ میں 5 سالوں سے لاپتہ فیضان سومرو کی بازیابی کے معاملہ پرسندھ ہائیکورٹ نے سندھ بھر میں لاوارث میتوں کا ڈی این اے کرانے کا حکم دیدیا،لاوارث میتوں کے ڈی این اے سے متعلق سیکرٹری محکمہ داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سندھ کو پیش ہونے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ لاپتہ میتوں کے ڈی این اے سے متعلق ایس او پیز کیوں طے نہیں کیے جا رہے ؟ سیکرٹری داخلہ پیش ہوں اور عدالت کی رہنمائی کریں ایک میت کے والدنے کہاکہ فیضان سومرو 25 فروری 2016 سے لاپتہ ہے، تفتیشی افسر نے کہاکہ تحقیقات کیں مگر فیضان سومرو بازیاب نہیں ہوا،فیضان سومرو کے عزیز اقارب کے ڈی این اے نمونے لینے کے لیے وقت درکار ہے واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے کے پی کے حکام سے بھی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ، لاوارث میتوں کا ڈی این اے کرانے کا حکم
Jul 27, 2021