حضرت امام علیؑ نقی  ؑ 34 برس تک امامت کے منصب پر  فائز رہے، علامہ ساجد علی نقوی 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے15ذی الحج کودسویں امام حضرت امام علیؑ نقی  کی ولادت کے موقع  پر کہاکہ آپؑ 34 برس تک امامت کے منصب پر فائز رہے اور امام ہادی کے نام سے بھی مشہور ہیں ۔ علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ آپ سے منقول احادیث کا زیادہ حصہ اہم کلامی موضوعات پر مشتمل ہے ۔علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ امام نقی ؑ کی امامت کا وہ زمانہ تھا جب رسول اللہ بعثت کے اہداف و مقاصد اور امام ؑ کا ہم عصر معاشرے اور حکمرانوں کے درمیان بڑا فاصلہ حائل ہوچکا تھا اور آپؑ گھٹن کے اس دور میں رسول اللہ کے اہداف کے لئے کوشش کر رہے تھے اور اللہ کی عنایت خاصہ سے اس عجیب طوفان اور مبہم صورت حال میں کشتی ہدایت کو ساحل تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے اور آپ نے ہدایت و ارشاد اور ابلاغ و تبلیغ کے عصری تقاضوں کو سامنے رکھ کر اسلام کے آفاقی معارف و تعلیمات کی نشر و اشاعت میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن