4نوجوانوں کی شہادت پر ہڑتال ، قابض فوج کا میتیں دینے سے انکار

سری نگر(کے پی آئی) شمالی اور جنوبی کشمیر میں گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران  بھارتی فورسز نے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں اتوار کو بھارتی فورسز نے عمران احمد نامی مقامی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا ۔بانڈی پورہ میں کوٹا ستھری سملر علاقے میں شاکر الطاف بٹ، سمیت تین نوجوان شہید ہوگئے ۔ کولگام اوربانڈی پورہ میں نوجوانوں کی شہادت پر پیر  کے روز ہڑتال رہی ۔ بانڈی پورہ بازار میں ہر طرح کی کاروباری و تجارتی سرگرمیاں بند رہیں ۔ بھارتی فورسز نے  شہید نوجوانوں کی  لاشیں تدفین کے لیے لواحقین کے حوالے نہیں کی ہیں ۔ کولگام اوربانڈی پورہ میں انٹر نٹ سروس بند کر دی گئی ہے ۔جنوبی کشمیر میں نامعلوم نوجوان نے پولیس اہلکار سے  اسکی سروس رائفل چھین لی۔کولگام  کے علاقے  کھڈونی شمسی پورہ کراسنگ پولیس اہلکار مدثر احمد کو  نا معلوم  نوجوانوںنے دبوچ لیا اور اسکی اے کے47رائفل چھین کر فرار ہوگئے۔  بھارتی صدر رام ناتھ کووند مقبوضہ کشمیر کے دورے پر سری نگر پہنچ گئے ہیں ۔ بھارتی صدر کی مقبوضہ کشمیر آمد  پر کشمیر یوں نے کاروبار زندگی معطل کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جبکہ اس موقع پر سیکوروٹی کے نام پر مقبوضہ کشمیر کومکمل طورپر ایک فوجی چھائونی میں بدل دیا گیا۔ بھارتی صدر کی آمد پر  ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی  تھی ۔ حریت کانفرنس نے ایک بیان میں آزادی پسند کشمیریوں سے اپیل کی تھی کہ بھارتی صدر کی کشمیر آمد پر سول کرفیو نافذ کریں کیونکہ بھارتی صدر کا دورہ کشمیریوں کے رستے ہوئے زخموں پرنمک پاشی کے مترادف ہے۔ رام ناتھ کووند کا دورہ عالمی برادری کو مقبوضہ علاقے میں سب کچھ معمول کے مطابق ہونے کا تاثردینے کے لیے رچایا گیا۔۔قائد تحریک آزادی جموں کشمیر سید علی گیلانی نے بھارتی صدر کے دورہ مقبوضہ کشمیرکے خلاف احتجاج کی کال دیتے ہوئے کشمیری عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اس دورے کے خلاف بھرپور حتجاج ریکارڈ کراکے قابض حکمرانوں اور دنیا کو حقیقت کا آئینہ دکھائیں۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔ بھارتی فوجی نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی ماری۔ ائر فورس سٹیشن اونتی پورہ میں تعینات سرحدی حفاظتی فورس(بی ایس ایف)کے ایک اہلکار نے اتوار کی صبح اپنی سروس رائفل کا استعمال کر کے زندگی کا کام تمام کردیا۔33ویں بٹالین سے وابستہ پریم پرکاش ولد ہری چندر ساکن ہریانہ نامی کانسٹیبل اونتی پورہ ائر فورس سٹیشن میں تعینات تھا اور اس نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر اتوار کی صبح 9بجکر 30منٹ پر خود پر گولی چلائی اور خون میں لت پٹ ہو کر گر پڑا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...