وزیراعظم کے پرفارمنس ڈلیوری  یونٹ پر شہریوں نے پولیس کیخلاف شکایتوں کے ڈھیر لگا دیئے

لاہور (نامہ نگار) شہریوں نے پرائم منسٹر پرفارمنس ڈلیوری یونٹ (پی ایم ڈی یو) پر پولیس کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب پولیس کے خلاف پر 5 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔ پولیس کے جواب سے 50فیصد شہری مطمئن جبکہ 50 فیصد نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کے مختلف یونٹس کے خلاف پی ایم ڈی یو کو5000 سیزائد شکایات موصول ہوئیں۔ ٹریفک پولیس کے خلاف 1390 شکایات موصول ہوئیں۔ جن میں582 شہری شکایات کے ازالے پر مطمئن اور 290 نے عدم اطمینان کا اظہا رکیا۔ اعدادوشمار کے مطابق پی ایچ پی کے خلاف 1252 شکایات موصول اور656 کا جواب دیا گیا۔ سیف سٹیز اتھارٹی کے خلاف 815شکایات موصول ہوئیں۔ 153 شہریوں نے اطمینان اور 356 جواب سے مطمئن نہ ہوئے۔ لاہور پولیس کے خلاف 350 شکایات موصول ہوئیں۔ جواب سے35 شہری مطمئن اور135 کارروائی سے خوش نہ ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...