کراچی(آئی این پی) انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے میں دوبارہ روپیہ تگڑا ثابت ہوا جس سے ڈالر کی قدر 162روپے سے نیچے آگئی۔کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 161روپے سے بھی نیچے آگئی تھی لیکن اختتام پر ریکوری کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1.10روپے کی کمی سے 161.22روپے پر بند ہوئی۔ ادھر سونے کی فی تولہ قیمت میں 650روپے کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 9ہزار 850روپے ہوگئی ہے۔10گرام سونے کی قدر 536روپے کم ہوکر 94ہزار 200روپے ہے۔ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 808 ڈالر فی اونس ہے۔