اسلام آباد (آئی این پی) موسم گرما کی چھٹیوں کے معاملے پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کل بدھ کو طلب کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس بدھ کو منعقد ہو گی جس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔ کانفرنس میں موسم گرما کی چھٹیوں کو 14 اگست تک بڑھانے کی تجویز پر غور ہو گا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے یکم اگست سے سکول کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم حتمی فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے اجلاس کے بعد ہو گا۔