بھارت سے مدد لینے کا بیان ، احسن اقبال اسماعیل گجر کو شوکاز نوٹس 

 اسلام آبا د(خبر  نگار خصوصی +این این آئی)سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے ایل اے 35 سے پارٹی امیدوار اسماعیل گجر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ۔پیر کولیگی رہنمااسماعیل گجر کو 7 دنوں میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ۔ احسن اقبال نے کہاکہ جواب جمع نہ کرانے پر ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا ۔یاد رہے کہ اسماعیل گجر نے بھارت سے مدد لینے کا بیان دیا تھادوسری جانب وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ احسن اقبال صاحب نے بھارت سے مدد مانگنے کے بیان پر ایک سیاسی یتیم کو نوٹس دیا ہے جو اچھی بات ہے تاہم کیا ہی اچھا ہو مسلم لیگ کی مجلس عاملہ نواز شریف کو حمداللہ محب جیسے پاکستان دشمن اور ہمدوستان کے پروردہ شخص سے ملاقات پر بوٹس جاری کرے اور ان سے بازپرس کرے؟۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...