اسلام آباد‘ لاہور (نوائے وقت رپورٹ‘ کامرس رپورٹر) سوئی ناردرن سسٹم پر جولائی کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ اوگرا کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر جولائی کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.63 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی ہے۔ اوگرا نے جولائی کیلئے ایل این جی کی سیل پرائس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 2.58 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا۔ سوئی سدرن سسٹم کیلئے 2.59 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا۔ دوسری جانب مقامی تھوک مارکیت میں گزشتہ روز 16کلو گھی کے کنستر کی قیمت میں 100روپے تک اضافہ ہوا۔ گھی ڈیلرز کے مطابق درجہ اول 16کلو گھی کے کنستر کی قیمت 50روپے اضافے سے 4700روپے جبکہ درجہ سوم 16کلو گھی کے کنستر کی قیمت 100روپے اضافے سے 4550روپے ہو گئی ہے۔
16 کلو گھی کا کنستر 100 روپے مہنگا‘ ایل این جی کے نرخوں میں بھی اضافہ
Jul 27, 2021