تحریک انصاف کے انتخابی منشور کے مطابق پنجاب میں وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی زیر قیادت موجودہ حکومت کی تین سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے منصوبوں اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر قیادت عوامی فلاح و بہبود اور صوبائی تعمیر و ترقی کے لیے عوام دوست پروگراموں کے کامیاب نتائج اعدادوشمار کے ساتھ شئیر کئے گئے ہیں اور یہ واضح کیا گیا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت کی کارکردگی ہر اعتبار سے سابقہ حکومتوں کے دور اقتدار کے مقابلے میں بہتر رہی ہے۔ حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں عوام کو ریلیف حاصل ہوا ہے اور علاقائی ترقی کے مقاصد کے حصول کے لیے لاتعداد ترقیاتی سکیمیں مکمل ہوئی ہیں جبکہ متعدد اسکیموں پر ترقیاتی کام تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں جنہیں جلد از جلد مکمل کیا جا رہا ہے۔ غیر جانبدار مبصرین اور ادارے بھی پنجاب حکومت کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دے رہے ہیں اور ان کے مطابق صوبے میں اصلاحات کا عمل جاری کیا گیا اس کے بہتر نتائج حاصل ہوئے اداروں میں بہتری لانے کے لئے جس طرح سے طریقہ کار کو بہتر بنایا گیا آن لائن سسٹم متعارف کرائے گئے اداروں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا گیا اس کے تحت ترقی اور بہتر سروس کے مطلوبہ اہداف کے حصول میں مدد ملی۔ خدمات آپ کی دہلیز پر جیسے جدید آئی ٹی ٹیکنالوجی کے حامل منصوبوں کی تکمیل سے عوامی مسائل کے حل میں مدد ملی ریکارڈ تعداد میں عوامی شکایات کا ازالہ ممکن ہوا انصاف میڈیسن کارڈ کی فراہمی سے یونیورسل ہیلتھ کیئر پروگرام کے ثمرات سے صوبے کے عوام کو مستفید کیا گیا اور ہیلتھ کارڈ کی تقسیم کا سلسلہ تیز رفتاری سے مکمل کیے جانے کے پروگرام پر بھی عملدرآمد تیز تر کیا گیا اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے صوبے میں 21 یونیورسٹیوں کے قیام کے ساتھ ساتھ 86 ایسوسی ایٹ کالجز او8630 سکولوں کی آپ گریڈیشن کی گئی صحت کی سہولیات میں اضافہ کے لیے نو مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال قائم کیے گئے پوری دنیا کی طرح پاکستان میں کرونا وبا سے درپیش سنگین خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے 2019 میں 24 ارب 50 کروڑ روپے کا خصوصی انسداد کورونا پیکج جاری کیا گیا جس کے تحت پنجاب بھر میں کرونا پر قابو پانے کے لیے فنڈز اور سہولیات فراہم کی گئیں۔ پنجاب میں زرعی اصلاحات اور زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے وزیراعظم کے ذریعے ایمیرجنسی پروگرام کے تحت 300 ارب روپے کا پیکیج جاری کیا گیا جس سے کاشتکاروں کو زرعی بیج کھاد کیڑے مار ادویات اور قرضوں کے حصول میں مدد ملی ان اقدامات کے نتیجے میں صوبے میں گندم اور گنے کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مڈل میں کے کردار کو کم کرکے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا صلہ دیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کاشت کاری ہو اور پنجاب میں زرعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہو پنجاب کے گڈ گورننس کی مثال یہ ہے کہ پہلی مرتبہ ٹیکس محصولات کی سو فیصد یقینی بنائے گی۔ صنعت و تجارت کے فروغ کے لئے ٹیکس فری زون کا قیام ممکن بنایا گیا جس کے لیے اربوں روپے کا پیکج جاری کیا گیا پنجاب میں وسائل اور آبادی میں تناسب قائم رکھنے کے لیے قومی بیانے پر موثر عمل درآمد کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ بہبود آبادی کے تولیدی صحت پروگرام پر موثر عملدرآمد یقینی بنایا گیا مقامی ثقافت اور فنون لطیفہ کے لئے متعدد شہروں میں آرٹس کونسل کے قیام اور ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دیا گیا پنجاب میں صحت و صفائی کے پروگرام پر عملدرآمد کے لیے عیدالاضحیٰ کے موقع پر الائشیں اور قربانی کے جانوروں کی باقیات کو محفوظ طور پر کھانا کھانے کا انتظام کیا گیا
اس کے علاوہ پنجاب میں عوامی بہبود کے لاتعداد ایسے اقدامات اٹھائیں گے جو براہ راست وزیراعلی پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت متعارف کرائے گئے جن پر کامیابی سے عمل درآمد جاری ہے پنجاب حکومت کے 38 سالہ ترقیاتی کو جس حوالے سے بھی دیکھا جائے ہر شعبہ زندگی میں اصلاحات نمایاں نظر آتی ہیں جو کہ حکومت پنجاب کی گڈ گورننس اور وزیر اعلی کے عوام دوست ویژن اور عوامی مسائل کے حل میں ان کی گہری دلچسپی عوامی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
بزدارحکومت : تین سالہ مثالی کارکردگی
Jul 27, 2021