اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے الزام لگایا ہے کہ پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر انتخابات میں دھاندلی اور تشدد کا سہارا لیا۔ انتخابی قواعد کی خلاف ورزی پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ الیکشن کمشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن میں ناکام رہا۔ پی پی 11 نشستوں کے ساتھ بڑی اپوزیشن جماعت بن گئی۔