لاہور (اپنے نامہ نگار سے) نادرا حکام نے پنجاب بھر میں وراثتی و جانشینی سرٹیفکیٹ کا اجرا کر دیا ہے۔ وراثتی و جانشینی سرٹیفکیٹ عدالت کی بجائے نادرا کی جانب سے جاری کئے جانے کے فیصلے کے بعد شہریوں کی مشکلات میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ عدالتوں پر سے بھی 30 فیصد مقدمات کا بوجھ کم ہو گیا ہے۔ سرٹیفکیٹ عدالتوں سے جاری ہونے میں مہینوں لگ جاتے تھے لیکن نادرا سے وراثتی سرٹیفکیٹ صرف15 دن میں حاصل کیا جا سکے گا۔ تمام قانونی ورثہ کو نادرا سینٹر جا کر بائیو میٹرک تصدیق کرانا ہوگی۔ نادرا نے وراثتی و جانشینی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار بتا دیا ہے۔ عدالت کے کام کا 30فیصد ورک لوڈ سکسیشن سرٹیفکیٹ کا ہوتا ہے۔ سکسیشن اور لیٹرآف ایڈمنسٹریشن کا اجرا نادرا کے ذریعے کیا ہے۔ درخواست گزار کو نادرا دفترمیں انتقال کرنیوالے شخص کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا۔ درخواستگزار کو رسید کے ساتھ ٹریکننگ نمبر بھی جاری کیا جائیگا۔ نادرا سنٹر میں مخصوص کائونٹر سے درخواستگزار کی فیملی ٹری چیک کی جائیگی جس کے بعد نادرا کی جانب سے بیان حلفی کا نمونہ دیا جائے گا۔ یہ نمومہ نادرا کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہوگا۔ ایک لاکھ روپے سے زائد کے اثاثہ جات کی 20 اور اس سے کم کیلئے10ہزار روپے فیس رکھی گی ہے۔
لاہور:نادرا سے وراثتی‘ جانشینی سرٹیفکیٹ کا اجرائ‘ عدالتوں پر 30 فیصد بوجھ کم ہو گا
Jul 27, 2021