پنڈی گھیب(نامہ نگار)انجمن گجراں پنڈی گھیب کے مقامی رہنما چوہدری محمود احمد نے کہا ہے کہ حلقہ ایل اے 39 جموں 6 سے مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد صدیق کی شاندار کامیابی سے ثابت ہو گیا ہے کہ غیور کشمیری برادری پیراشوٹ سے آنے والے لوگوں کی حمایت نہیں کرتے , راجہ محمد صدیق نے تمام تر حکومتی مخالفتوں کے باوجود جیت حاصل کی۔
، انکو شکست دینے کے لیئے ہر قسم کے اوچھے ہتھکنڈے آزمائے گئے مگر وہ لوگ بھول گئے تھے کہ جن شخصیات کا لوگوں کیساتھ محبت ، خلوص اور لگا سے والا تعلق ہو انکو عوام سے دور کر دینا ممکن نہیں ہوتا ،راجہ محمد صدیق نے بطورِ وزیر بحالیات آزاد کشمیر اسمبلی میں بہترین کردار ادا کیا ,ہمیں قوی یقین ہے کہ ختمِ نبوت ؐ کی قرارداد لانے والا سچا عشقِ رسول ؐ آئندہ بھی آزاد کشمیر اسمبلی میں حرمتِ رسول ؐ کے حوالے سے متحرک کردار ادا کرے گا ۔