ملتان (خبر نگار خصوصی ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام متعلقہ محکموں کو خبردار کیا ہے کہ 27 جولائی سے 30 جولائی تک شمالی پنجاب کشمیر ڈی جی خان سمیت مختلف علاقوں میں شدید بارشیں ہونے کا امکان ہے شدید بارشوں کی وجہ سے دریاؤں میں طغیانی آسکتی ہے اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے اس لیے تمام متعلقہ محکمے الرٹ رہیں اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں۔