لاہور( سپورٹس رپورٹر)قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ سکواڈ کا کنسنگٹن اوول میں پہلا ٹریننگ سیشن کا آغاز،قومی کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ کا بھرپور سیشن کیا ۔بارش کی وجہ سے سکواڈ کا نیٹ سیشن متاثر رہا۔قومی کھلاڑیوں نے سینٹر اور سائیڈ پچز پر بیٹنگ اور باؤلنگ پریکٹس کی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ 28 جولائی کو کنسنگٹن اوول میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق 31 جولائی کودوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، پروویڈینس سٹیڈیم گیانا میں کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق یکم اگست کوتیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، پروویڈینس اسٹیڈیم گیانا میں کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق 3 اگست میںچوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، پروویڈینس اسٹیڈیم ، گیانا کھیلا جائیگا ۔دوسری جانب فاسٹ باؤلنگ اورحال ہی میں بیٹنگ کے دوران اپنی پاور ہٹنگ سے شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بننے والے27 سالہ قومی کرکٹرحسن علی نے کہا ہے کہ وہ تینوں طرز کی کرکٹ میں ایک مستند آلراؤنڈر بننا چاہتے ہیں۔ صرف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل ہی نہیں بلکہ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں بھی خود کو ایک مستند آلراؤنڈر کہلوانا چاہتے ہیں اور اس ضمن میں وہ نیٹ پریکٹس کے دوران اپنی باؤلنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ حسن علی نے کہاکہ وہ وسیم اکرم، عبدالرزاق اور اظہر محمود جیسا آلراؤنڈ کرکٹر بننے کے خواہشمند ہیں۔ بیٹنگ آرڈر کی وجہ سے انہیں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں عموماََ ڈیتھ اوورز میں بیٹنگ کا موقع ملتا ہے ، لہٰذا وہ نیٹ سیشنز میں ان ڈیتھ اوورز میں پاؤر ہٹنگ کی خصوصی مشق کررہے ہیں۔ کوشش کرتے ہیں کہ یارکرز، سلو ر ونز اور باؤنسرز کو باؤنڈری لائن کے باہر بھجوانے کی اچھی پریکٹس ملے۔حسن علی نے کہا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بہتر کارکردگی کے لیے پرامید ہیں،اگر ان کی ایک اچھی گیند یا ایک اچھی شاٹ سے ٹیم کو فائدہ ہوسکتا ہے تو ان کے لیے یہی بڑی کامیابی ہے، لہٰذا وہ کیربیئن ٹور کے دوران بہترین باؤلنگ اور پاؤر ہٹنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔
شاہینوں کا مشن ویسٹ انڈیز، پر یکٹس کا آغاز، پہلا ٹی ٹونٹی کل
Jul 27, 2021