کرونا کی تیسری لہر تعلیمی اداروں پر اثرانداز ہونے لگی

ملتان (خصوصی رپورٹر) سند ھ کے بعد پنجاب میں بھی کورونا کی چوتھی لہر تعلیمی اداروں پر اثر انداز ہونے لگی، کورونا وائرس بڑھنے پر نہم اور گیارویں کے طلباء کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ کیا جاسکتا ہے۔ فیصلہآئندہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ  کورونا کی چوتھی لہر بچوں پر اثر انداز ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے کورونا کے پیش نظر آئندہ تعلیمی بورڈز کے تحت نہم اور گیارہویں جماعت کے امتحانات بھی ملتوی کئے جانے کا امکان ہے۔ کورونا وائرس بڑھنے پر نہم اور گیارویں کے طلباء کو بغیر امتحان اگلی جماعت میں پروموٹ کیاجاسکتا ہے۔بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس 28 جولائی کو ہوگی جس میں  14 یا29اگست تک چھٹیوں کی تجویز بھی پیش کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن