وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الٰہی نے کہا ہے کہ خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کے چھٹے ہفتہ میں عید الاضحی کے موقع پر ضلع وہاڑی میں مؤثر اقدامات کی بدولت صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا گیا جس کیلئے 600عملہ صفائی نے خدمات انجام دیں عید الا ضحی پر ایک ہزار ٹن کے قریب آلائشوں کو اکٹھا کر کے تلف کیا گیا جس سے شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات یا پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑاجس کیلئے میونسپل کمیٹیوں کے افسران اور عملے کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے روزانہ کی بنیاد پر اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنا اور خوبصورت بنانا ہے دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ڈینگی بخار سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر کا اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے مون سون کا سیزن شروع ہونے والا ہے جس سے مچھر کی افزائش نسل میں اضافہ ہوتا ہے۔