قصبہ گجرات (نمائندہ نوائے وقت)محکمہ انہار میں بوگس بھرتی سیکنڈل میں گرفتار ہیڈ کلرک کاایک اور ساتھی سامنے آ گیاتفصیل کے مطابق محکمہ انہار مظفر گڑھ میں مبینہ بوگس بھرتی سیکنڈل میں گرفتار چوہدری اطہر حسین اور ہیڈ کلرک شفیق خان کی کرپشن بارے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے مطابق شفیق خان نے اپنے کالے دھن کو سفید کرنے کے لئے مختلف علاقوں میں زرعی رقبہ جات اور کوٹھی بنگلے کی خرید و فروخت کے علاوہ رہائشی کالونی کا کاروبار شروع کیا ہوا ہے اور اس کا یہ تمام کاروبار مجاہد قریشی نامی شخص سنبھالتا ہے ہیڈ کلرک شفیق خان نے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے اپنے قیمتی اثاثہ جات مجاہد قریشی کے نام کیے ہوئے ہیں۔ جبکہ اسی مجاہد قریشی کی مدد سے ایکسیئن اطہر حسین اور شفیق خان نے ٹیوب ویل آپریٹر اور درجہ چہارم میں بھرتی کے نام پر چار سو افراد سے کروڑوں روپے کی رشوت وصول کر چکے ہیں ۔ اہل علاقہ نے ڈی جی نیب اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کی ہے کہ ان کے اثاثہ جات کی بھی چھان بین کی جائے اور کرپشن سے متاثرہ افراد کو ان کی رقم واپس دلائی جائے۔