عدالتی احکامات کی عدم تعمیل، ڈی پی او لیہ کی طلبی، ڈی ایس پی کو شوکاز نوٹس

ملتان(سپیشل رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے  عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر ڈی پی او لیہ کو 28 جولائی کو  طلب کرلیا ہے۔عدالت عالیہ نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر ڈی ایس پی فتح پورلیہ کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ عدالت عالیہ نے اس موقع پر عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر سخت برہمی کا اظہار بھی کیا۔ عدالت عالیہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ کس قدر افسوسناک عمل ہے کہ عدالت عالیہ کے بار بار طلب کرنے کے باوجود بھی پولیس افسران ذرا سا بھی تعاون نہیں کرتے ہیں۔ جب پولیس کے افسران کا اعلی عدلیہ کے ساتھ ایسا رویہ ہے تو ان کا عام سائلین کے ساتھ رویہ کیسا ہوگا۔ پولیس کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا۔ پولیس کا ایسا ہی رویہ انہیں عام عوام سے دور کرتا ہے۔ ایک غریب خاتون اپنی بیٹی کی بازیابی کے لیے پہلے تھا نہ کے چکر لگاتی رہی۔ وہ اب مجبور ہوکر عدالت عالیہ پہنچ گئی ہے۔  اب عدالت عالیہ  نے جب ڈی ایس پی کو طلب  کیا تو وہ عدالت عالیہ میں پیش نہیں ہوئے۔  یہ افسوسناک طرز عمل ہے عدالت عالیہ نے اس موقع پرڈی پی او لیہ اور ڈی ایس پی تھانہ فتح پور لیہ کو  28 جولائی کوعدالت عالیہ میں مغوی لڑکی کو لیکر عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ عدالت عالیہ میں رٹ درخواست دائر کرتیہوئے خاتون صغراں بی بی نے موقف اختیار کیا کہ اسکی بیٹی فوزیہ بی بی کو ملزمان اکبر اور فاروق نے اغوا کر لیا ھے۔ ملزمان بااثر ہیں۔ پولیس بیٹی کو برآمد نہیں کر رہیہے۔ عدالت عالیہ سے استدعا ھے کہ اس کی بیٹی کو برآمد کرایا جائے۔ عدالت عالیہ نے اس رٹ درخواست پر ڈی ایس پی فتح پور لیہ کو طلب کیا تھا جو گزشتہ روز پیش نہ ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...