دائرہ دین پناہ(حنیف سیماب سے)گھر سے بھاگنے والی لڑکی کو والد،چچا اور چچازاد بھائی نے ٹی پی لنک کینال میں پھینک دیا۔13 سالہ لڑکی سرکنڈے کے سہارے باہر نکل آئی۔15 پر کال۔علاقہ مجسٹریٹ نے دارالامان بھجوا دیا۔ اقدام قتل کا مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق کوٹ سلطان ضلع لیہ کے رہائشی شیر خان پٹھان کی 13 سالہ دختر (ش) اپنے 153 ایم ایل کے دوست کے ساتھ بھاگ گئی تھی۔جسے کچھ عرصہ بعد پنچایت کے روبرو نہ مارنے کا حلف دے کر واپس لائے۔گذشتہ رات (ش) کو اس کا والد شیر خان،چچا اسلم پٹھان، اور دو چچازاد بھائیوں انور خان،سرور خان اسے پیر سے دم کے بہانے دائرہ دین پناہ کار پر لے آئے اور ٹی پی لنک کینال میں پھینک دیا۔مگر لڑکی معجزاتی طور پر سرکنڈے کا سہارا لے کر باہر نکل آئی۔نزدیک ہی رہائشی شاہد نامی نوجوان نے 15پر کال کرکے مطلع کیا۔تھانہ دائرہ دین پناہ سے اے ایس آئی علاؤالدین نے موقعہ پر پہنچ کر لڑکی کے بیان قلم بند کیے۔علاقہ مجسڑیٹ کوٹ ادو عمر فاروق کے حکم پر لڑکی کو دارالامان بھجوادیا گیا۔پولیس دائرہ دین پناہ نے اقدام قتل کا مقدمہ لڑکی کے والد سمیت چچا اور دو چچا زاد بھائیوں کے خلاف درج کر دیا۔