ریسرچ کلچرکا فروغ ،اوپن یونیورسٹی کا’’فائنل ائیر پراجیکٹ گرانٹ‘‘کا اعلان

اسلام آباد (نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک میں ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے اپنے طلبہ کو’’فائنل ائیر پراجیکٹ گرانٹ‘‘دینے کا اعلان کردیا ہے۔طلبہ کو مالی گرانٹ فراہم کرکے ریسرچ پراجیکٹ کی حوصلہ افزائی کرنا اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی پر مبنی تحقیق کو فروغ دینا فائنل ائیر پراجیکٹ گرانٹ کے مقاصد ہیں۔اس پراجیکٹ کے تحت طلبہ کو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کارآمد تحقیقی منصوبوں پر کام کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔بی ایس/بی ایس سی(آنرز)، ماسٹر، ایم فل،ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے طلبہ و طالبات فائنل ایئر پراجیکٹ گرانٹ کے لئے درخواستیں دے سکتے ہیں۔سائنس کے طلبہ کو 80ہزار، سوشل سائنسز اور دیگر پروگرامز کے طلبہ کو 50ہزار جبکہ جنرل کیسز میں 20ہزارتک کی گرانٹ دی جاسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن