اسلام آباد( نیوز رپو رٹر) کشمیر کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا کئی دہائیوں سے کشمیری عوام کو مایوس کرنے والے سیاسی مداری بری طرح شکست سے دوچار ہو گئے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف اسلام آباد کے رہنما توقیر شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار کشمیر میں صاف وشفاف انتخابات ہوئے جس میں عوام نے اپنی مرضی سے آزادانہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے مفاد پرست ٹولے کو بری طرح شکست سے دوچار کیا۔کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جو مسئلہ کشمیر کو حل کرا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کی خاطر برسوں سے کشمیریوں کو دھوکے میں رکھ کر ان سے ووٹ حاصل کئے جاتے رہے مگر ابکو حق دلانے کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔اب مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہونے والا ہے۔
کشمیر الیکشن ، سیاسی مداری شکست سے دوچار ہو ئے،توقیر شاہ
Jul 27, 2021