اسلام آباد( نمائندہ نو ائے وقت ) بانی پاکستان کے خاندان کی کسمپرسی وزیر اعظم عمران خان اور ریاست کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔سجادہ نشین بری امام سرکارسجادہ نشین دربار حضرت بری امام سرکار و مرکزی صدر قومی امن کمیٹی براے بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان پیر سید محمد علی گیلانی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہمارے علم میں لایا گیا ھے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد ابتر مالی حالات کے باعث اس وقت انتہائی غربت کے عالم میں زندگی بسر کر رہے ہیں جو کہ بہت دکھ اور افسوس کی بات ہے ۔قائداعظم محمد علی جناح جن کے ہم سب پر بہت احسانات ہیں اور جن کی بدولت آج ہم ایک آذاد ریاست میں جی رہے ہیں ان کا خاندان ان مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور ہم کچھ نہیں کر پا رہے۔ ہماری آپ سے درخواست ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے خاندان کو مالی معاونت فراہم کی جائے اور خاندان کے کسی ایک فرد کو اعلی عہدے پر فائز کیا جائے۔
بانی پاکستان کے خاندان کی کسمپرسی لمحہ فکریہ ہے، پیر سید علی گیلانی
Jul 27, 2021