اسلام آباد(نا مہ نگار)ایکو فرینڈلی سمارٹ ٹورسٹ مقامات تیار کرنے کیلئے ہواوے اور انرٹیچ پاکستان کے مابین معاہدہ طے پا گیا ۔ آئی سی ٹی ٹیکنالوجیز ماحول دوست، سمارٹ سٹی،کاروبار اور لوگوں کے طرز زندگی کو مربوط کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔اس سلسلے میں دونوں تنظیموں کے مابین مفاہمت کی یادداشت پردستخط ہو گئے ۔ اس موقع پر انٹرپرائز بزنس گروپ ، ہواوے پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر گاوزی نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت خاص طور پر کووڈ کے بعد پوری دنیا میں معاشی نمو کا نیا انجن بن چکی ہے۔ اے آئی کلاڈ ، 5 جی اور آئی او ٹی جیسی ٹیکنالوجیز نے ہمارے معاشرے کو جو ڑ کررکھنے میں مدد فراہم کی ہے ۔ اس موقع پر سی ای او انرٹیک پاکستان یاسر ملک نے کہا کہ "انرٹیک پاکستان میں واٹر پروسیسنگ، سپلائی ، قابل تجدید توانائی اور پائیدار بنیادی ڈھانچے سمیت متعدد منصوبے تیار کررہا ہے۔