راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکریٹری وڈائریکٹرآپریشن ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ گلوبل یوتھ ٹوبیکوسروے کے مطابق 5میں سے 2بچوں کا 10 سال کی عمر سے پہلے ہی سگریٹ نوشی شروع کرناتشویش ناک امر ہے، بچوں اورنوجوان نسل میں تمباکوکے بڑھتے ہوئے رجحان پراگربروقت قابونہ پایاگیا،توبیماریوں کے ساتھ ساتھ اخراجات میں بھی اضافہ ہوگا، یہ بچے پاکستان کامستقبل ہیں،ان کی صحت بچانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہونگے۔
نوجوان نسل میں تمباکونوشی کا بڑھتا ہوا رجحان تشویشناک ہے،ثناء اللہ گھمن
Jul 27, 2021