محبوبہ کو ملنے کی سزا، بااثرافرادکا تشدد، بال اور بھنویں مونڈ ڈالیں

وہاڑی (نمائندہ نوائے وقت) محبوبہ سے ملنے جانے والے نوجوان پر بااثر افراد کا بہیمانہ تشدد، بال اور بھنویں مونڈ ڈالیں، تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا تفصیل کے مطابق دانیوال کا رہائشی نوجوان محمد اسحاق مبینہ طور پر رات کے وقت محبوبہ سے ملنے گیا تھا کہ لڑکی کے ورثاء بااثر افراد محمد فراز اور چوہدری عثمان وغیرہ نے ساتھیوں سے مل کر نوجوان محمد اسحاق کو پکڑ بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور بال اور بھنویں استرے سے مونڈ ڈالیں اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس تھانہ دانیوال کے حوالہ کر دیا پولیس تھانہ دانیوال نے نوجوان کو زخمی حالت میں حراست میں لیکر رات کے وقت کسی کے گھر میں داخل ہونے کی دفعہ 457 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ایس ایچ او تھانہ دانیوال محمد جاوید چوہدری نے بتایا کہ  نوجوان کو جب حراست میں لیا تو اس کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود تھے جس پر نوجوان کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے میڈیکل کروایا جا رہا ہے میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تشدد کرنے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن