کراچی (سٹی نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر کراچی کے حلقے *NA-243 سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوارشیخ محمد شاہجہاں* نے آزاد کشمیر کے جھرلو انتخابات کو پاکستان میں 2018 میں ہونے والے انتخا بات کا ری پلے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے دوسری جماعتوں میں نقب زنی، مانگے تانگے کے امیدوار اور انتخابی نتائج میں تاخیر سب سے بڑی دھاندلی ہے جس کا نہ تو آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے کوئی نوٹس لیا اور نہ ہی دیگر اداروں نے ملکی تاریخ کی بدترین دھاندلی روکنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کیں. پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے رہنماؤں ڈاکٹر پروفیسر مسعود کاظمی، اقبال خاکسار، عالمگیر شیخ، مسلم لیگ(ن) ضلع غربی کے سیکریٹری اطلاعات عبد الحمید بٹ، عبد الرشید شیخ، محمد شریف، اقبال سلیمانی اور دیگر کے ساتھ آزاد کشمیر کے جعلی انتخابات کے نتائج کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف کے دیرینہ ساتھی اور صوبائی نائب صدر شیخ محمد شاہجہاں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرا م کے خاتمے، مقبوضہ کشمیر بھارت کے حوالے کرنے اور اسرائیل کو تسلیم کروانے کے لئے عالمی قوتیں محب وطن اور پاکستان کے مفادات کے حقیقی محافظ میاں محمد نواز شریف کو عوام اور اقتدار سے دور رکھنا چاہتی ہیں اسی لئے پا کستان مسلم لیگ(ن) کے خلاف عالمی سازشوں کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ہے۔