پنگریو( نامہ نگار) ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار کی جانب سے چند ماہ قبل قاسم خاصخیلی سے نکاح کرنے والی رینا میگھواڑ ( مریم) کی جانب سے تازہ بیان کا نوٹس لینے کے بعد اسے وومن پولیس کے سخت سیکیورٹی حصار میں بدین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔رینا میگھواڑ نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ اپنے والدین کے پاس جانا چاہتی ہے جس کے بعد عدالت کے حکم پر رینا میگھواڑ کو اس کے والدین کے حوالے کردیا گیا۔ایس ایس پی بدین کی ہدایات پر رینا میگھواڑ کے گھر پر پولیس نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔ایس ایس پی بدین نے رینا میگھواڑ اور اس کے والدین سے ملاقات کے دوران کہا کہ رینا اور اسکی فیملی کو سیکیورٹی مہیا کی جارہی ہے اور رینا میگھواڑ کوہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا۔رینا کماری کی داد رسی نہ کرنے پر ایس ایس پی بدین نے ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور اور ہیڈ محرر تھانہ کڑیو گھنور کو معطل کردیا ہے۔