شام کے 6بجتے  ہی سناٹا،لاک ڈائون کے باعث سڑکیں ویران

Jul 27, 2021

نواب شاہ/ حیدرآباد/ سکھر( بیورورپورٹ)انسانی زندگی کی قاتل مہلک وباء کی چوتھی لہر کے اثرات بڑھتے ہی سندھ حکومت کے شام چھ بجے تجارتی مراکز بند کرنے سے متعلق لاک ڈاوْن کے نفاذ کے لئے سندہ کے دیگر شہروں کی طرح نواب شاہ میں بھی پولیس نے شہر کے چھوٹے بڑے تجارتی مراکز کی دکانیں بند کرادیںواضح رہے کہ سندھ حکومت نے 26 جولائی سے صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کی سخت ہدایات کی ہیں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد مہلک وباء سے بچاو کی حفاظتی ویکسین کرائیں۔

مزیدخبریں