گوجرانوالہ:2   ا رب سے زائد کے نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

Jul 27, 2021

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں2   ا رب سے زائد لاگت کے نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی اجلاس میں گکھڑ ‘ منڈی بھٹیاں‘ ڈسکہ‘ ڈنگ اور سرائے عالمگیر میں 5 نئے ٹراما سنٹرز بنانے کی بھی منظوری دی گئی جن پر کم و بیش 70 کروڑ خرچ ہوں گے کمشنر نے ساڑھے چار کروڑ کی لاگت سے منڈی بہائوالدین میں رتو میکے وال میں بنیادی مرکز صحت کے قیام اور ایک کروڑ سے زائد کی لاگت سے گجرات میں بنیادی مرکز صحت بدر کو دیہی مرکت صحت کے طورپر اپ گریڈ کرنے کی بھی منظوری دی- اجلاس میں ایک کرو ڑ سے زائد کی  لاگت سے گورنمنٹ بوائز انٹر کالج کھاریانوالہ کو ڈگری لیول تک اپ گریڈیشن‘ ایک کروڑ85 لاکھ سے کو لو تارڑ میں ایسو سی ایٹ ڈگری کالج برائے طالبات ‘ ایک کروڑ 48 لاکھ سے جو کالیاں میں ایسوسی ایش کالج برائے طالبات‘ مانگٹ میںبھی ایک کروڑ 38 لاکھ سے طالبات کے لئے ایسوسی ایٹ کالج اور سرانوالی تحصیل ڈسکہ میں ایک کروڑ67 لاکھ کی لاگت سے ایسوسی ایٹ کالج برائے طلباء کے قیام کی منظوری دی گئی، کمشنر گوجرانوالہ نے کہا کہ متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے کہ  وہ ان منصوبوں کے فنڈز ایمانداری سے خرچ کریں اور ہر لیول پر شفافیت کو برقرار رکھیں۔

مزیدخبریں