جعلی فردملکیتیں نکلواکردونمبرکاموں میں استعمال کئیے جانے کا انکشاف

Jul 27, 2021

منڈا چوک( نامہ نگار)  پنجاب حکومت کی طرف سے زرعی ریکارڈ کمپیوٹرکیئے جانے کے احکامات کے باوجود بھی ضلع بھر میں سینکڑوں مواضعات کا ریکارڈ تاحال کمپیوٹر نہ ہوسکا ہے جس سے پٹواریوں اور ان کے منشیوں نے کرپشن شروع کردی ہے ذرائع کے مطابق کمپیوٹرنہ ہونے والے مواضعات بستی کھاڑک۔چبھک پور ،نورن، کچی نوتک سمیت درجنوں مواضعات کے پٹواریوں نے جعلی فرد ملکیتیں بنا کر ہزاروں روپے میں فروخت کی ہیں ان فردملکیتوں کو عدالتی امور، نادرا و دیگر کاموں میں استعمال کیا گیا ہے جبکہ محکمہ کی طرف سے جاری کردہ فردملکیتوں کاریکارڈ اکٹھاکرناشروع کردیاگیاہے اس حوالے سے عدالتوں میں ضمانتی مچلکوں اور نادرا میں ریکارڈ کے ردوبدل کی جانچ پڑتال شروع ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹواریوں کی طرف سے  جعلی فرد ملکیتوں کی مد میں لاکھوں کی کرپشن کی گئی ہے جبکہ کرپشن میں ملوث پٹواری اور جعلی فردملکیتیں بنوانے والے افرادکے خلاف محکمہ کی طرف سے سخت قانونی کاروائی کافیصلہ کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں