آزاد کشمیر میں بھی عمران خان بہترین منصو بے لائیں گے:بلال اعجاز،ارقم خان

گو جرانوالہ (نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر کے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے جھو ٹے نعرے لگانے والوں کا  آزاد کشمیر سے بوریا بستر گو ل کر دیا ہے ،کشمیری عوام یہ جان چکے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان ملک وقوم کی تقدیر بدلنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیںاور اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہر طرف سے کامیا بیاں انکے قدم چوم رہی ہیں ،ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر این اے84 چو ہدری رانا بلال اعجاز،ٹکٹ ہو لڈر پی پی55میاں محمد ارقم خان نے مشترکہ بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھی عمران خان بہترین منصو بے دیں گے اور نو جوان نسل کی فلاح بہبود کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے دریںا ثناء پی ٹی آئی کے سٹی جنرل سیکرٹری رضوان اسلم بٹ نے اپنے مرکزی دفتر فوڈ سٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہآزاد کشمیر کی عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت اور اللہ کے فضل سے پی ٹی آئی کو بھاری اکژیت سے کامیابی دلوا کر اپوزیشن کے منہ بند کر دیے ہیں آزاد کشمیر کے عوام نے نوٹ کی بجائے ووٹ کو اہمیت دی اور یہ ثابت کر دیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہی ملک کے بہترین لیڈر ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...