تھانہ سٹی کہروڑپکامیں مدعیوں کو دھمکایا جا نے لگا

کہروڑپکا (خبرنگار ) محلہ عثمانیہ کے رہائشی امجد علی اورسلیم اعجاز نے تھانہ سٹی کو درخواست دی کہ ان کے نوعمربچوں اظہر اورخالد اعجاز کو جبران اورفرحان عرف ببلو نے تشدد کا نشانہ بنایا منع کرنے پر گھر جا کر جبران پسٹل لے آیا سب کے سامنے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی اورہوائی فائرنگ کی جس پر ایس ایچ او سٹی شاہد اسحاق کو درخواست گزاری اوراسلحہ کی ویڈیو بھی دکھائی ۔پہلے تو ہمیں چکر لگوائے شام کو یہ کہہ کر بھگادیا کہ ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتا اوراگر تم دوبارہ آئے تو تمہارے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دوں گا جس پر امجد علی نے آئی جی کمپلینٹ پر شکایت بھی درج کرائی واضح رہے کہ ایس ایچ او سٹی کے حوالے سے یہ شکایات عام ہیں کہ مدعیوں کو ڈرادھمکاکر اپنے مطلب کا بیان لیتا ہے انہوں نے آر پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملات کی انکوائری کر واکے اصلاح احوال کیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن