ملتان( نمائندہ نوا ے وقت ) تحریک انصاف کے سٹی نائب صدر عبدالوہاب خان نے یونین کونسل 7میں پودے،اور درخت لگا کر وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کے کلین اینڈ گرین پاکستان شجر کاری مہم کا آغاز کردیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سٹی صدر ملک عدنان ڈوگر،سٹی جنرل سیکرٹری سید بابر شاہ کی ہدایت پر ملتان شہر کی تمام یونین کونسلوں میں ایک لاکھ درخت لگائیں جائیں گے اس موقع پرشکیل احمد، خواجہ غلام حر، شیخ افضال،ڈاکٹر لطیف جوئیہ، عطاالرحمان، ملک اظہر سہو، عرفان بلوچ بھی ہمراہ تھے۔