لسبیلہ( نامہ نگار) بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب کے علاقے الہ آباد ٹاؤن مگسی کالونی میں پچھلے ڈیڑھ سال سے گیس بلکل نہیں ہے گیس پریشر لوہوگیا ہے یہاں کے گھریلو صارفین پریشانی مبتلا علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم متعدد بار شکایت اور درخواستیں گیس دفتر میں دی ہیں پر سوئی سدرن گیس کمپنی افسران خواب خرگوش کے نشے میں رہتے ہیں؟عوامی مسائل حل کرنے سے قاصر ہیں، سوئی سدرن گیس پریشر میں کمی سے عوام کومشکلات و تکالیف کا سامنا ہے صارفین کے چولھے بجھ گئے ہیں جس کہ باعث گھریلو صارفین شدید مشکلات و پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں الہ آباد ٹاؤن مگسی کالونی کے مکینوں کا کہنا تھا کہ گیس حکام کو عوام کی مشکلات کو سمجھنا چائیے عوام کو ازیت دینا گیس حکام کی نااہلی ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔