محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران کشمیر ،اسلام آبا د،بالائی اور وسطی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔تاہم ملک کے دیگر حصوں میںموسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ آج صبح ریکارڈکیاگیابعض شہروں کادرجہ حرارتاسلام آباد،کوئٹہ اور مظفر آباد 26 ڈگری سینٹی گریڈلاہور 28کراچی 29پشاور 30گلگت 23اورمری 20 ڈگری سینٹی گریڈ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق سرینگر، ،جموں اور بارہ مولہ میں موسم ابر آلودرہنے ،ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ Leh میں مطلع ابر آلود رہے گا۔پلوامہ ،اننت ناگ اور شوپیاں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اورہوائوں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔آج صبح ریکارڈکیا گیا درجہ حرارت سرینگرچوبیس ڈگری سینٹی گریڈ جموںچھبیس،Lehسولہ، پلوامہ ، شوپیاں اور بارہ مولہ بائیس اوراننت ناگ تیئس ڈگری سینٹی گریڈ۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش کی پیشنگوئی کردی
Jul 27, 2021 | 14:58